ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیشنل سروس اسکیم میں کشمیری ھوم کے طلباؤں کی خدمات قابل ستائش

نیشنل سروس اسکیم میں کشمیری ھوم کے طلباؤں کی خدمات قابل ستائش

Mon, 02 Jan 2017 02:24:34    S.O. News Service

کالی کٹ یکم جنوری (ایس او نیوز/پریس ریلیز)این ایس ایس یعنی نیشنل سروس اسکیم کے تحت خدمت خلق،رفاہ عامہ جیسے امور کیلئے جامعہ مرکز الثقافہ السنیہ کے شعبہ کشمیری ھوم کے طلبہ آج اپنے سات روزہ دورہ کرکے واپس آئے۔مرکز ڈگری اور ہائر سکنڈری اسکول میں زیر تعلیم طلبہ کومپار ہ فاطمہ بی ہائر سکنڈری اسکول میں قیام پذیر تھے۔یہ طلبہ گرام پنچایت کا سروے کرکے علاقائی صاف ستھرائی، روڈ کی مرمت اور مُفت میڈیسن کی تقسیم کی۔علاوہ ازیں لوگوں کی روز مرہ زندگی میں پیش آنے والے کاموں کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ گرام پنچایت جناب عبدالقا سم کو سپرد کیا۔ شمالی بچوں کے نظم وضبط کو دیکھتے ہوئے گرام پنچایت نے ان کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر منعقد ہ پروگرام کا افتتاح پرفیسر اے کے عبدالحمید نے کیا این ایس ایس کوڈنیٹر جناب جوہر ماسٹر نے طلبہ کو ٹپس دی۔اس موقع پر اعجاز احمد ملک نے بات چیت کے ذریعہ بتایاکہ رفاہی کاموں کی خدمات انجام دینے پر خوشی ہورہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ علاقائی دورہ کے بعد یہ محسوس ہواکہ سماجی خدمات کے بغیر ہمارا ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے۔اچھے اور سچے سماج کی تشکیل ہی بہتر خدمت ہے تبھی ہماراملک ترقی یافتہ کہلائے گا۔انہوں نے بتایا کہ دیہی علاقوں میں فلاحی خدمات کے تئیں بیداری کی ضرورت ہے۔نیشنل سروس اسکیم میں منتخب بچوں کے اسماء اعجاز احمدملک (کولگام) افسر علی (بہار) فرحد حسین (نیپالی)اعجاز لون(بارہمولہ)شاذمان (منی پور)جاوید سلمان(یوپی)مختار احمد (جموں) ہیں۔


Share: